پیرس اولمپکس پیرالل بارز جمناسٹک ، زو جِنگ یوان نے چین کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا

132
Paris Olympics Games

پیرس۔5اگست (اے پی پی):پیرس اولمپک گیمز2024، زو جِنگ یوان نے پیرالل بارز جمناسٹک میں چین کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ یوکرین کےایلیا کویتون نے چاندی اور جاپان کے شنو سوکے اوکانے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ اولمپک کے دلچسپ مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔

پیر کو مینز پیرالل بارز جمناسٹک کے فائنل میں چین کے زو جِنگ یوان نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ یوکرین کےایلیا کویتون نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ جاپان کے شنو سوکے اوکانے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔