فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

177
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 06 اگست (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث (کل) بدھ بامورخہ 7اگست کوشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے

۔فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ آج بدھ7اگست کو صبح سات سے دن دس بجے تک132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے نواز ٹا ؤن،سرگودھا سپننگ،سی ٹی ایم،ساندل، علی ٹاؤن سرگودھا روڈ،ڈرائی پورٹ،سمانہ،عثمان بلاک،سرگودھا کلاتھ پر اسسنگ فیڈرصبح چھ سے دن دس بجے تک132کے وی نڑوالا گرڈسٹیشن کے سدھو پورہ،فیض آباد فیڈر132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے ڈھولن وال فیڈرصبح سات سے دن گیارہ بجے تک132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے راوی،کلر والا،الوراثت فیڈر132کے وی ماموں کانجن گرڈسٹیشن کے المشتاق فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔