چئیر پرسن وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حناء پرویز بٹ کی چکوال میں قتل ہونے والی خاتون کی فیملی سے ملاقات، انصاف فراہمی کی یقین دہانی

137

چکوال۔ 06 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چئیر پرسن وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حناء پرویز بٹ نے چکوال میں قتل ہونے والی عورت کی فیملی سے ملاقات کر کے متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مقتولہ کے دونوں بچوں کی کفالت اور متاثرہ خاندان کی مالی امداد کی جائیگی، خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ، وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق عورتٔوں پر تشدد کی شکایت پر پولیس فوری کاروائی کرے گی ۔

مستقبل میں عورتوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ لیول پر وویمن پروٹیکش کو مزید فعال کر رہے ہیں ۔ڈی پی او کیپٹن ر واحد محمود نے کہا ہے کہ اس وقعہ میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار ہیں اور انہوں نے اپنا جرم قبول بھی کر لیا ہے ۔