میپکو سرکل مظفرگڑھ کی کارروائی، 13 کروڑ سے زائد رقم وصول کر کے2855 بجلی چور گرفتار

139
Crackdown against
Crackdown against

مظفرگڑھ۔ 06 اگست (اے پی پی):میپکو سرکل مظفرگڑھ نے 13 کروڑ سے زائد رقم وصول کر کے2855 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان میپکوکے مطابق مظفرگڑھ،کوٹ ادو،لیہ، علی پور،خان گڑھ میں آپریشن کے دوران 7 ستمبر 2023ء سے 5 اگست 2024ء تک مہم کے دوران 3722 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں پر مجموعی طورپر 16 کروڑ 74لاکھ 65 ہزار 03 سو 46 روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیاجس میں سے13 کروڑ 51 لاکھ 70 ہزار 03 سو 85 روپے سےزائدکی رقم وصول کی جاچکی ہے۔

میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرکے استغاثے بھی متعلقہ تھانوں میں بھجوائے گئے،جن میں سے 3619 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 2855 بجلی چوروں کو میپکوسرکل مظفرگڑھ کی ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن کے دوران گرفتار کیا ۔میپکو سرکل مظفر گڑھ میں 3581 گھریلو صارف،102 کمرشل،29 ٹیوب ویل اور10صنعتی یونٹ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئے۔