26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںمسلم ہینڈز نے پاکستان میں 10 لاکھ درخت لگانے کے عہد کے...

مسلم ہینڈز نے پاکستان میں 10 لاکھ درخت لگانے کے عہد کے ساتھ ’’پلانٹ فار پاکستان مہم‘‘ کا آغاز کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):غیر سرکاری تنظیم مسلم ہینڈز نے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے تعاون سے اہم ترین ماحولیاتی اقدام کے تحت "پلانٹ فار پاکستان” مہم کا جمعرات کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں باضابطہ آغاز کیا۔ مسلم ہینڈز اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے درمیان مشترکہ کوششوں سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں مسلم ہینڈز سکول آف ایکسی لینس کے 200 سے زائد طلباء نے 5000 درخت لگائے۔ یہ مہم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور پاکستان کی شادابی کو بڑھانے کے لئے مسلم ہینڈز کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔

مزید برآں اسے مسلم ہینڈز ایجوکیشن اور پانی کی صفائی اور حفظان صحت کے اجزاء کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے تاکہ کمزور کمیونٹیز کی زندگیوں کو مربوط انداز میں تبدیل کیا جا سکے۔ لانچنگ تقریب میں سی ڈی اے اور مسلم ہینڈز دونوں کے سینئر حکام نے شرکت کی جس نے ماحولیاتی پائیداری کے لئے دونوں اداروں کے عزم کو اجاگر کیا۔ تقریب کی خاص بات مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہد تھا جس نے اگلے تین سال کے دوران پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 67 اضلاع میں 10 لاکھ پھلدار درخت لگانے کا اعلان کیا جہاں مسلم ہینڈز کے پروگرام جاری ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ملک کی ماحولیاتی بہتری کو تقویت دینا اور پائیدار وسائل کے ساتھ مقامی کمیونٹیز کی مدد کرنا ہے۔

- Advertisement -

یہ مہم صرف درخت لگانے کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ہمارے ملک کے لئے امید اور پائیدار مستقبل کے بیج بونے کے بارے میں ہے۔مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان بھر کی کمیونٹیز کو اس اہم مقصد میں شامل کرنا اور ہمارے ماحول پر دیرپا اثر ڈالنا ہے۔ تقریب کا کامیاب نفاذ ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں باہمی تعاون کی کوششوں کو تقویت دیتاہے۔ مسلم ہینڈز اور سی ڈی اے کے درمیان شراکت داری اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح مشترکہ منصوبے اہم ماحولیاتی فوائد اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں