کامیابی صرف نمبروں کی گیم نہیں، ہر تمیزدار، تہذیب یافتہ اور اخلاقی کردار کا حامل بچہ کامیاب ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن آمنہ سردار

147

ایبٹ آباد۔ 9 اگست (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباو طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں، جو بچے امتحانات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے وہ دوبارہ کوشش کریں، کامیابی صرف نمبروں کی گیم نہیں بلکہ ہر وہ بچہ جو تمیزدار، تہذیب یافتہ اور اخلاقی کردار کا حامل ہے وہ کامیاب ہے ۔

میٹرک امتحانات کے حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بچو کامیابی صرف نمبروں کی گیم نہیں بلکہ ہر وہ بچہ جو تمیزدار، تہذیب یافتہ اور اخلاقی کردار کا حامل ہے وہ کامیاب ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں اب اخلاقیات اور تربیت ناپید ہے صرف نمبروں کی دوڑ رہ گئی ہے۔ آمنہ سردار نے کہا کہ تعلیمی قابلیت کے ساتھ ہنر اور تربیت دونوں اہم ترین جزو ہیں، اپنے آپ کو ہنر مند تربیت یافتہ بنائیں، اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو ڈھونڈیں، اپنے شوق تلاش کریں اور انہیں محنت کے ساتھ جوڑ کر اپنا روزگار بنائیں۔