امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیلی وزیر دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتھال پر تبادلہ خیال

128
US Secretary of State
US Secretary of State

واشنگٹن ۔10اگست (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔

اردو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انٹونی بلنکن نے غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری خارجہ نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکا کے غیرمتزلزل عزم کی توثیق کی اور اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کسی بھی طرح کی کشیدگی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹونی بلنکن نے غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی فوری ضرورت پر زور دیا جس کے تحت وہاں قید یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے اوروسیع تر علاقائی استحکام کے لیے حالات سازگار بنائے جا سکتے ہیں۔