موصل میں بے گھر افراد کے لئے کیمپ بڑھا رہے ہیں ،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 05 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں جنگ اور داعش کے خلاف فضائی حملوںکے باعث موصل کے ارد گرد بے گھر افراد کے لئے کیمپوں کو بڑھا رہے ہیں ۔عرب نیوز کے مطابق عراق میں اقوام متحدہ کے انسانی کوآرڈینیٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں امریکی مہم کے آغاز کے بعد 3 لاکھ سے …

اقوام متحدہ ۔ 05 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں جنگ اور داعش کے خلاف فضائی حملوںکے باعث موصل کے ارد گرد بے گھر افراد کے لئے کیمپوں کو بڑھا رہے ہیں ۔عرب نیوز کے مطابق عراق میں اقوام متحدہ کے انسانی کوآرڈینیٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں امریکی مہم کے آغاز کے بعد 3 لاکھ سے زائد افراد موصل سے چلے گئے ہیں اور جنگ کے باعث مذید لوگوں کے انخلاءکا امکان ہے جس کی وجہ سے شمالی اور مشرقی موصل میں بے گھر افراد کے لئے کیمپوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں ۔ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ عراقی فضائیہ کی طرف سے گزشتہ روز شہر میں فضائی حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا جس میں مغربی موصل میں ہئے الٹاناک میں داعش کے متعدد کمانڈرز کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply