ہری پور ۔ 15 اگست (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1 کلو 445 گرام چرس برآمد کر لی۔ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ صدر شوکت زمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش پرویز اقبال ولد شیر بہادر سکنہ جوگی موہڑہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 445 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ منشیات فروش کے خلاف اس سے قبل بھی دو مقدمات درج ہیں ۔