قصور۔ 16 اگست (اے پی پی):قصور کے تھانہ کوٹ رادھا کشن کی پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ ایس ایچ او راؤ دلشاد کی سربراہی میں کارروائیوں کے دوران تین بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔
منشیات فروشوں کی شناخت مدکے کے رہائشی نادر، رفیق سکنہ گھنیکے اور اکرم مسیح سکنہ پیمار اوتاڑ کے ناموں سے ہوئی۔ بدنام زمانہ ملزماں کے قبضہ سے ساڑھے تین کلوگرام کے قریب چرس، 60 لیٹر زہریلی شراب، 100 لیٹر لاہن اور چالو بھٹی برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی مختلف دفعات کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔