ڈپٹی کمشنر لاہور کا شہر بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کا جائزہ لیا

155

لاہور۔17اگست (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کا شہر بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کا جائزہ لیا ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے شہر بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارشی پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا –

اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے لکشمی چوک ،جی پی او چوک ،قرطبہ چوک کا دورہ کیا ،ڈائریکٹر حامد لعل نے نکاسی آب آپریشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ واسا لاہور کا نکاسی آب آپریشن بلا تعطل جاری اوربیشتر علاقوں کو بارش کے ساتھ ہی کلیئر کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ باقی علاقوں کو بھی جلد کلیئر کروا دیا جائے گا،تمام ڈسپوزل اسٹیشن کو فل کپیسٹی پر چلایا جا رہا ہے-ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے مشینری ،پمپس ،جنریٹرز کی ورکنگ کا جائزہ لیا اورتمام جنریٹرز میں فیول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں کو جلد از جلد کلیئر کروایا جائے ۔