ہری پور پولیس نے جعلی پولیس آفیسر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

131

ایبٹ آباد۔ 17 اگست (اے پی پی):ہری پور پولیس نے جعلی پولیس آفیسر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خود کو پولیس آفیسر ظاہر کر کے لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دینے،جعل سازی کرنے اور مجرم اشتہاری کو پناہ دینے والے ملزم محمد رفیق کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے پولیس یونیفارم،ہتھکڑی،2 وائرلس سیٹ،7موبائل فونز،ڈسچارج بک اور 15 لاکھ 47 ہزار روپے برآمد کر لیے ۔ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔