ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں وینز اور جیپوں کی فروخت میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 97فیصد اضافہ

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں وینز اور جیپوں کی فروخت میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 97فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں لائٹ کمرشل گاڑیوں وینز اور جیپوں کے2732یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 97 فیصد زیادہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں وینز اور جیپوں …

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں وینز اور جیپوں کی فروخت میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 97فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں لائٹ کمرشل گاڑیوں وینز اور جیپوں کے2732یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 97 فیصد زیادہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں وینز اور جیپوں کے 1390 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں لائٹ کمرشل گاڑیوں وینز اور جیپوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کی کمی ہوئی ۔ جون میں لائٹ کمرشل گاڑیوں وینز اور جیپوں کے 3156 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو جولائی میں کم ہو کر 2732 یونٹس ہو گئی۔ واضح رہے کہ ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔ جولائی میں ملک میں گاڑیوں کے 95349 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سا ل جولائی میں 81553یونٹس تھی۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جون میں ملک میں گاڑیوں کے 107612یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جو جولائی میں کم ہو کر 95349 یونٹس ہو گئی۔

 

مزید خبریں