اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):ٹیکنالوجی خدمات کی برآمد میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 34 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی 2024 میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمد کا حجم 286 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمد سے ملک کو 214 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جون …
ٹیکنالوجی خدمات کی برآمد میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 34 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):ٹیکنالوجی خدمات کی برآمد میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 34 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی 2024 میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمد کا حجم 286 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمد سے ملک کو 214 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
جون کے مقابلے میں جولائی میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمد میں ماہانہ بنیاد پر 4 فیصد کمی ہوئی ۔ جون میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 298 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو جولائی میں کم ہو کر 286 ملین ڈالر ہو گیا۔








