مظفرگڑھ پولیس کی کارروائیاں،4ملزمان سے27کلو منشیات،غیرقانونی اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی

124
Illegal weapons
Illegal weapons

مظفرگڑھ۔ 20 اگست (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 4ملزمان سے منشیات،غیرقانونی اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قصبہ گجرات رانا محمد کامران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن رضا سے ایک کلو270 گرام چرس برآمد کر لی۔دوسری کارروائی میں ملزم محمد اعظم سے ایک عدد کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کر دیا اور مقدمات درج کر لئے ہیں۔

تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور محمد شکیل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چوری و ڈکیتیوں میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ربنواز گینگ کے سرغنہ ملزم ربنواز کو اس کے 2 ساتھیوں طارق اور یوسف سمیت گرفتار کر لیا۔تینوں ملزمان پر تھانہ سٹی علی پور میں چوری و ڈکیتی کے 13 مختلف مقدمات درج ہیں۔ایس ایچ او نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کا سامان اور نقد رقم برآمد کر لی۔

چوتھی کارروائی میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی کوٹ ادو ناصر حسین عباسی نے بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے سرغنہ ملزم فیاض حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 25 کلو520گرام چرس موقع پر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔ملزم منشیات کو مختلف جگہوں پر سپلائی کرنے کی غرض سے رکشہ پر لے کر جا رہا تھا۔