عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے کشمیرکے مستقبل کا تعین کشمیریوں کی رائے جانے بغیر نہیں کیا جاسکتا، سید علی گیلانی

131

سرینگر ۔ 07 اپریل(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے امریکا کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کو بھارت کی طرف سے ٹھکرائے جانے پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کشمیر پر چونکہ بھارت کے قبضے کا کوئی آئینی یا اخلاقی جواز نہیں ہے، لہٰذا اس نے مذاکرات سے فرار کی راہ اپنا رکھی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ نے جموںوکشمیر کے حوالے سے متعددقراردادیں پاس کر رکھی ہیںجبکہ بھارت اور پاکستان نے ان قراردادوں پر دستخط کر رکھے ہیں البتہ ان قراردادوں پر عمل درآمد میں سب سے بڑی رُکاوٹ بھارت کا غیر حقیقت پسندانہ رویہ اور ہٹ دھرمی ہے۔