جینیوا ۔ 07 اپریل(اے پی پی) اقوام متحدہ نے دمشق کے قریب شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں امداد پہنچانے کے لئے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہ جان ایگلینڈ نے جینیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں مشرقی غوطہ کے لئے 72 گھنٹے کے وقت کی ضرورت ہے اور آنے والے دنوں میں بھی اس کی …
اقوام متحدہ کی شام میں امداد پہنچانے کے لئے 72 گھنٹے کی جنگ بندی کی اپیل

مزید خبریں
جینیوا ۔ 07 اپریل(اے پی پی) اقوام متحدہ نے دمشق کے قریب شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں امداد پہنچانے کے لئے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہ جان ایگلینڈ نے جینیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں مشرقی غوطہ کے لئے 72 گھنٹے کے وقت کی ضرورت ہے اور آنے والے دنوں میں بھی اس کی ضرورت رہے گی ۔انہوں نے خبردار کیا کہ دمشق کے قریب علاقے میں 400,000 لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں ،انہیں ادویات اور خوارک کی قلت کا سامنا ہے ۔







