اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے والے5 سالہ سفیان محسود کو مبارکباد دی ہے۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سفیان محسود نے کم عمری میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سفیان محسود جیسے باصلاحیت بچے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔