بھکر،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا خصوصی اجلاس

140

بھکر۔ 23 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی/ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجنئیر عبید اللہ خان ،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ ،مختلف محکمہ جات اریگیشن ،پولیس،ہیلتھ ،لائیوسٹاک اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال حال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیشگی انتظامات مکمل ہیں تاہم اس وقت تک سیلابی صورتحال کا خطرہ موجود نہیں جبکہ دریائی بیلٹس کے قریبی علاقوں میں لوگوں کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کردی گئی ہے ۔

اجلاس میں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 323000 کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے سپر بند کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور سپر بند پر صورتحال کے جائزہ کیلئے اریگیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیمپس لگے ہوئے ہیں جو لمحہ بہ لمحہ صورتحال کو واچ کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ حکومتی احکامات پر فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان پر کامل عملداری یقینی بنائی جائے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کی جانب سے ادارہ کی کارکردگی پر مفصل بریفنگ دی گئی اور حادثات کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بتایا گیا