تہران ۔ 07 اپریل (اے پی پی)مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ کے قریب ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے کھدائی کے دوران ایک نئے اہرام کا پتہ لگایا گیا ہے جو تین ہزار سات سوسال پرانا ہے۔مصرکے ماہرین آثار قدیمہ نے قاہرہ کے قریب واقع شہر دشہور کے مضافات میں قدیم فراعنہ کی قبرستان میں نئے اہرام کا پتہ لگایاہے۔مختلف اندازوں کے مطابق …
مصر میں تین ہزار سات سو سال پرانے ا ہرام دریافت

مزید خبریں
تہران ۔ 07 اپریل (اے پی پی)مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ کے قریب ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے کھدائی کے دوران ایک نئے اہرام کا پتہ لگایا گیا ہے جو تین ہزار سات سوسال پرانا ہے۔مصرکے ماہرین آثار قدیمہ نے قاہرہ کے قریب واقع شہر دشہور کے مضافات میں قدیم فراعنہ کی قبرستان میں نئے اہرام کا پتہ لگایاہے۔مختلف اندازوں کے مطابق نیا کشف ہونے والا اہرام، مصر کے تیرہویں فرعون کے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی تاریخ سترہ یا اٹھارہ صدی قبل مسیح سے پرانی ہے۔مصر کی وزارت آثار قدیمہ کے مطابق نئے ا ہرام کا کچھ حصہ صحیح و سالم ہے ۔واضح رہے کہ اہرام مصر قدیم مصری تہذیب کی انتہائی پرشکوہ یادگار ہیں۔







