ٹوبہ ٹیک سنگھ،تھانہ چٹیانہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

121
بلو چستان کے علا قے ضلع پشین میں بم دھماکہ،2بچے جاں بحق پولیس اہلکاروں سمیت10افراد زخمی
بلو چستان کے علا قے ضلع پشین میں بم دھماکہ،2بچے جاں بحق پولیس اہلکاروں سمیت10افراد زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ 24 اگست (اے پی پی):تھانہ چٹیانہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا، باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت علی اکبر ولد طفیل جٹ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق فیصل آباد نشاط آباد سے ہے جو انتہائی خطرناک اور چوری ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے،اپنے ساتھی کو قتل کرنے والے باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔