پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں،رمیش سنگھ اڑوڑا

114
پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں،رمیش سنگھ اڑوڑا
پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں،رمیش سنگھ اڑوڑا

نوشہرہ ورکاں ۔ 25 اگست (اے پی پی):پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر حقوق حاصل ہیں سکھ ،ہندو،کرسچین سمیت تمام اقلیتیں آزادی سے اپنی مذہبی عبادات ادا کرتی ہیں دنیا میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا پھیلایا جاتا ہے

ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے گوروگوبند سنگھ گوردوارہ مٹوبھائیکے کے دورہ کے دوران کیا انکا مزید کہناتھاکہ گورو گوبند سنگھ گوردوارہ کے ساتھ ملحق مسجد ہے لیکن ہم اور مسلمان آزادی سے اپنے عبادات کررہے ہیں یہ اسکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں رمیش سنگھ اروڑا کے نوشہرہ ورکاں پہنچنے پر تحصیلدارخاور حیات نے استقبال کیا بعدازاں رمیش سنگھ اروڑا نے ناہرا برادران سے ملکر انکی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔