گوجرخان کی بہادر بیٹی نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ، سیکرٹری ایجوکیشن ڈویلپمنٹ سوسائٹی

94
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

گوجر خان۔ 25 اگست (اے پی پی):گوجرخان کی بہادر بیٹی نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا،اقوام متحدہ نے جنڈر ایوارڈ سے نواز دیا، ثانیہ صفدر ایک محنتی اور جدوجہد کرنے والی طالبہ ہے، مرزا ظہیر الدین بابر بیگ تفصیلات کے مطابق شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین گوجرخان کی خاتون میجر ثانیہ صفدر اقوام متحدہ کی امن فوج میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں انہیں سائپرس میں صنفی مساوات کے فروغ پر اقوام متحدہ نے ایوارڈ سے نوازا ہے وہ اقوام متحدہ کی امن فوج کی پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ان کو یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1325، جو کہ خواتین، امن اور سلامتی (WPS) سے متعلق ہے،

جس کے فروغ دینے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے میجر ثانیہ صفدر اس سے پہلے یونیسیف سے بھی اعلی کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں وہ اپنی اعلی صلاحیتوں اور کارکردگی کی بدولت دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں ۔میجر ثانیہ صفدر کا تعلق گوجر خان کے گاوں دریالہ خاکی سے ھے ثانیہ صفدر گزشتہ بارہ سالوں سے پاکستان آرمی کا حصہ ہیں اور وہ اس وقت پاکستان آرمی کی طرف سے اقوام متحدہ کی امن فوج میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

عوام علاقہ نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ثانیہ صفدر کے ٹیچر مرزا ظہیر الدین بابر بیگ نے ان کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ صفدر ایک محنتی اور مسلسل جدوجہد کرنے والی طالبہ ہے ایجوکیشن ڈوپلمنٹ سوسائٹی تحصیل گوجر خان کی میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر دل اویز ریشم نے میجر ثانیہ صفدر کی کامیابی پر انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ملنا والا اعزاز گوجر خان سینے پر سجے اعزازات کی فہرست میں اک انمول اضافہ ہے۔