سرینگر ۔ 08 اپریل(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نے بھارتی پارلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی انتخابات کے موقع پر9اور12اپریل کو مکمل ہڑتال کی اپیل دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نواز کشمیری رہنماﺅںکو اپنی کرسی کے سوا کوئی اور چیز ہرگز عزیز نہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا …
لوگ فراڈ انتخابات کے موقع پر بھارت مخالف مظاہروں اورریلیوںکا بھر پور انعقاد کریں، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 08 اپریل(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نے بھارتی پارلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی انتخابات کے موقع پر9اور12اپریل کو مکمل ہڑتال کی اپیل دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نواز کشمیری رہنماﺅںکو اپنی کرسی کے سوا کوئی اور چیز ہرگز عزیز نہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ لوگ بڈگام، گاندر بل اور سرینگر کے اضلاع میں فراڈ انتخابات کے روز ہڑتال کے ساتھ ساتھ بھارت مخالف مظاہروں،جلسوں اور مشعل بردار ریلیوںکا انعقاد بھی کریں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نواز سیاست دان کشمیریوں کو درپیش مشکلات اور مصائب کے لئے برابر کے ذمہ دار ہیں۔







