وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

180
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ عرس کی تقریبات میں ہزاروں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے داتا دربار کی سجاوٹ اور تزئین و آرائش کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔

اس سلسلے میں سیکرٹری اوقاف پنجاب نے انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے عرس کے موقع پر لاہور سمیت دنیا بھر سے حضرت داتا گنج بخش کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش اور برصغیر کے دیگر صوفیائے کرام نے ہمیشہ امن اور ہم آہنگی کا درس دیا، ہمیں حضرت داتا گنج بخش اور دیگر بزرگوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔