ینگون ۔ 08 اپریل(اے پی پی) میانمر میں کشتی کے حادثہ میں 20 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق کشتی میں کل چھیاسٹھ مسافر سوار تھے۔ اس حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ کشتی دریائے نگاوون کے تیز بہاو کی وجہ سے ڈوبی۔ ڈوبنے اور لاپتہ ہونے والے افراد شادی کی …
میانمر میں کشتی کے حادثہ میں 20 افراد ڈوب کر ہلاک

مزید خبریں
ینگون ۔ 08 اپریل(اے پی پی) میانمر میں کشتی کے حادثہ میں 20 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق کشتی میں کل چھیاسٹھ مسافر سوار تھے۔ اس حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ کشتی دریائے نگاوون کے تیز بہاو کی وجہ سے ڈوبی۔ ڈوبنے اور لاپتہ ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گاوں جا رہے تھے۔







