عمر ایوب مسلسل الیکشن کمیشن،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے بارے جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں، الیکشن کمیشن

94
Election Commission

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب مسلسل الیکشن کمیشن،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے بارے میں غلط بیانی اور جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں۔یہاں جاری بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس سلسلے میں حال ہی میں ایک ٹی وی چینل پر غلط بیانی کرتے ہوئے یہ الزام ام لگایا ہے کہ جنرل الیکشن 2024 پر ساڑھے 14 ارب روپے کے اخراجات آئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے حکومت وقت سے اس سے کہیں زیادہ کے الیکشن اخراجات کا تقاضا کیا تھا اور اس طرح ان کو الیکشن ملتوی کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جنرل الیکشن 2018 کے اخراجات 28 ارب روپے سے زیادہ تھے جس کے تناظر میں مختلف عوامل جیسا کہ افراط زر کی شرح ، ووٹرز کی تعداد میں اضافہ،پولنگ سٹیشن و پولنگ عملہ کی تعداد میں اضافہ اور اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کو دیکھتے ہوئے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اخراجات کم سے کم کرنے کی کوشش کی اور پھر بھی جنرل الیکشن 2024 پر ساڑھے 33 ارب روپے کے اخراجات آئے۔