منیلا ۔ 08 اپریل(اے پی پی) فلپائن میں ہفتہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لزون صوبے میں باٹانگاس کے قریب زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز زمین میں 42.7 کلومیٹر گہرائی …
فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے

مزید خبریں
منیلا ۔ 08 اپریل(اے پی پی) فلپائن میں ہفتہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لزون صوبے میں باٹانگاس کے قریب زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز زمین میں 42.7 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے سے سے ہونے والے نقصان کی ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے







