22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں ایران کے سفارتخانہ کی بلوچستان میں گھنائونے اور بزدلانہ دہشت...

پاکستان میں ایران کے سفارتخانہ کی بلوچستان میں گھنائونے اور بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے سفارتخانہ نے بلوچستان میں گھنائونے اور بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں موسیٰ خیل میں 23 شہریوں اور قلات میں 10 بہادر پولیس افسران اور اہلکاروشہید ہوئے ہیں۔

ایرانی سفارتخانہ سے منگل کو جاری بیان میں ان دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کی حکومت اور عوام بالخصوص ان خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ بیان میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں