اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ایوان بالا نے قواعد، ضابطہ کار و انصرام کارروائی سینیٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی۔
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے قواعد، ضابطہ کار و انصرام کارروائی 2012 کے قاعدہ 278 کے ذیلی قاعدہ 4 کے تحت تحریک پیش کرنے کے لئے ایوان کی اجازت چاہی کہ قاعدہ 167 میں ترمیم کی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سینیٹر کامران مرتضیٰ نے قواعد میں ترمیم پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی