لیسکو نے گریڈ19کے 4افسران کو گریڈ20میں ترقی دیدی

82

لاہور۔28اگست (اے پی پی):لیسکو نے گریڈ19کے 4افسران کو گریڈ20میں ترقی دیدی۔لیسکوترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے4منیجرز کو چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس میں گریڈ 19کے4افسران کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی ہے۔

لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے جس میں محمد ظفر اقبال کی گریڈ 20میں ترقی اور بطور چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی)خدمات جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئیں، محمد اخلاق قادری کی گریڈ 20میں ترقی اور بطور چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن خدمات جاری رکھنے کی ہدایت،الطاف قادر کی گریڈ 20میں ترقی اور بطورڈائریکٹر جنرل میراڈ خدمات جاری رکھنے کی ہدایت،عمران محمود کی گریڈ 20میں ترقی اور بطور چیف انجینئر پی اینڈ ڈی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ درایں اثنا لیسکو چیف ایگزیکٹوانجینئر شاہد حیدر نے تمام آفیسرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔