ہری پور ۔ 29 اگست (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2 کلو 848 گرام چرس برآمد کر لی. ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات سے پاک ہری پور مہم کامیابی سے جاری ہے۔
تھانہ سرائے صالح پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش فیصل ولد مصری خان سکنہ شوراگ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 848 گرام چرس برآمد کر لی. ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔