22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومتازہ ترینپیچیدہ امراض میں مبتلا افراد آئندہ سال حج نہیں کر سکیں گے،...

پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد آئندہ سال حج نہیں کر سکیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ آئندہ سال حج پر پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق حج ایڈوائزری موصول ہوئی ہے جس کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد آئندہ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

جاری حج ایڈوائزری کے مطابق موسم کے شدت کے پیش نظر صرف تندرست و توانائی عازمین کو سفر حج کی اجازت دی جائےگی۔ ترجما ن کے مطابق گردہ ، دل ، پھیپھڑے اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں سمیت ڈیمنشیا اور متعدی امراض میں مبتلا مثلاً کالی کھانسی، تپ دق کے علاوہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو سفر حج کی اجازت نہیں ہو گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے لئے گردن توڑ بخار ، کورونا ، موسمیاتی انفلوئنزا ، پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=498546

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں