آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا

126
آئیسکو

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےدو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کےجمعرات کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق جمعہ 30 اگست کی صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،کٹاریاں،ہولی فیملی،بنی،ایف بلاک،مزمل ٹائون،حیدری چوک،چاکرہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،جاپان روڈ،شاہ پور،ڈھوک نور فیڈرز،اٹک سرکل،گڑہی افغانہ،پنڈ پران،ویلی،گلشن صحت،سنگجانی،شاہ اللہ دتہ،پسوال فیڈرزجبکہ ہفتہ 31 اگست کی صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک اسلام آباد سرکل،I-10/1،I-10/2،نیو ایکسچینج فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،کمرشل سینٹر،ایس ایم دین،نیسٹ روڈ فیڈرز،

راولپنڈی کینٹ سرکل، ڈاکٹر ٹائون،مورگاہ،پارک ویو،فوجی فائونڈیشن،محبوب شہید،موہرہ نگیال،ولایت کمپلیکس،ایکس لائر،اے او ڈبلیو ایچ ایس،قریشی آباد،گرجا I،رنیال،زیٹا I،ہمایوں I فیڈرز،جہلم سرکل،کنتریلہ،گلیانہ،کرنل محمد اکرم فیڈرز ، چکوال سرکل،ڈھوڈا فیڈر ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔