سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دیربالا میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

142

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دیربالا میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

جمعے کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرین کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر نے اللہ تعالی سےجاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔