قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی اور واک آئوٹ ،جے یو آئی(ف) نے پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا

166
اسلام آباد،گورنمنٹ ڈگری کالج چارسدہ کے اساتذہ و طلبانے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):جمیعت علما اسلام (ف) نے قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی اور واک آئوٹ کے معاملے پرپی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا۔

جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پراپوزیشن ارکان نے وقفہ سوالات کی کارروائی کے دوران نکتہ اعتراض بات کرنا چاہی تو سپیکرنے کہا کہ طویل عرصے سے یہ پارلیمنٹ کی یہ روایت رہی ہے کہ وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پربات کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ قائد حزب اختلا ف عمر ایوب سمیت سینئر پارلیمنٹرئنز یہاں موجود ہیں انہیں اس بات کا خیال رکھنا چاہئے اور اور یہی بات ہم پہلے طے بھی کرچکے ہیں ،

اپوزیشن ارکان نے سپیکر کے اس موقف سے اتفاق نہ کرتے ہوئے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کا اصرار جار ی رکھا اورسپیکرکی طرف سے اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے رکن شاہد خٹک نے کورم کی نشاندہی کرد ی جس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے تمام ارکان ایوان سے واک آئوٹ کرگئے تاہم اس موقع پرجے یو آئی (ف) کے ارکان مولانا عبدالغفور حیدر، نورعالم خان اور شاہدہ اختر علی سمیت دیگر ارکان ایوان میں موجود رہے اور انہوں نے کورم کی نشاندہی کے ذریعے اجلاس کی کارروائی ملتوی کرانے کی پی ٹی آئی کی کوشش کا ساتھ نہ دیا۔