صدر آصف علی زرداری کا وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

168

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔