صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا آزادکشمیر کے سابق وزیر گل خنداں کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

156

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزادکشمیر کے سابق وزیر گل خنداں کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیاہے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر گل خنداں (مرحوم)میرے دیرینہ ساتھی تھے اور اُن کی سیاسی، سماجی و عوامی خدمات قابل تحسین ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سابق وزیر گل خنداں (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔