لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں صارفین کیلئےخصوصی کچہریاں لگائی جارہی ہیں،چیف ایگزیکٹو

140

لاہور۔31اگست (اے پی پی):وزارت پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد لیسکو صارفین کو بجلی بلوں اور دیگر معاملات میں درپیش مسائل کا فی الفور ازالہ کرنا ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئرشاہد حیدر کا کہنا ہے کہ لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں اس حوالے سے خصوصی کچہریاں لگائی جارہی ہیں،میڈیا اور پینا فلیکسز کے ذریعے عوام کو اس بابت پیشگی اطلاع بھی دی جارہی ہے، تمام ایس ڈی اوز اپنی ٹیم کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی سب ڈویثرنز میں کھلی کچہریوں کا باقاعدہ انعقاد یقینی بنا رہے ہیں جبکہ ایس ایز اور ایکسین ان کچہریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں میں مختلف نوعیت کی کل1350شکایات موصول ہوئیں جس میں سے1338شکایات کا موقع پر ازالہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ انجینئر شاہد حیدرخود بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ کھلی کچہریوں کا سرپرائز وزٹ بھی کر رہے ہیں۔