پیرس۔10 اپریل (اے پی پی) رومن کیتھو لک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مصر میں پام سنڈے کی تقریبات کے دوران قبطی عیسائیوں کے گرجا گھروں پر تباہ کن بم حملوں کی مذمت اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں یہ بم دھماکے پوپ فرانسس کے قاہرہ کے طے شدہ دورے سے چند ہفتے قبل ہوئے …
پاپائے روم کی مصر میں پام سنڈے پر دہشت گردی کی مذمت

مزید خبریں
پیرس۔10 اپریل (اے پی پی) رومن کیتھو لک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مصر میں پام سنڈے کی تقریبات کے دوران قبطی عیسائیوں کے گرجا گھروں پر تباہ کن بم حملوں کی مذمت اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں یہ بم دھماکے پوپ فرانسس کے قاہرہ کے طے شدہ دورے سے چند ہفتے قبل ہوئے ہیں۔انھوں نے مصر کے قبطی عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ تواضروس دوم سے ان بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے نام تعزیتی پیغام میں انھیں اپنا بھائی قراردیا ہے۔انھوں نے مصری قوم کے نام پیغام میں کہاکہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔مصر میں ان بم دھماکوں کے چند گھنٹے کے بعد پاپائے روم خود بھی ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پام سنڈے کی تقریب میں شریک تھے۔







