کمراٹ میں سیلاب کے باعث پھنسے تمام سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا گیا، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی

144
کمراٹ میں سیلاب کے باعث پھنسے تمام سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا گیا، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی
کمراٹ میں سیلاب کے باعث پھنسے تمام سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا گیا، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی

پشاور۔ 01 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر کمراٹ میں سیلاب کے باعث پھنسے تمام سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشیر سیاحت زاہد چن زیب اور ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کی ہدایات پر تمام سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل تاشفین حیدر کے مطابق کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو ٹورازم پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے بٹگوئی براستہ کالام روانہ کیا گیا۔کمراٹ میں اپنی ٹرانسپورٹ میں آئے سیاحوں کو ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کی ہدایات پر مفت رہائش دی گئی ہے۔

ناران میں مہانڈری پل پر پھنسے سیاحوں کو بھی واپس باحفاظت پہنچایا گیا۔ ڈی جی ٹورازم تاشفین حیدر کے مطابق سیاحوں کو پانچ روز قبل موسم سے متعلق ایڈوائزری ایشو کی گئی تھی۔

سیاحوں نے ایمرجنسی کی صورت میں ٹورازم ہیلپ لائن 1422 اور ٹورازم پولیس سے رابطہ کیا۔ ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق ناران سے جھیل سیف الملوک تک جلد چیرلفٹ کے کام کا آغاز ہوگا۔