راولپنڈی۔2ستمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر کے پانچ کلو منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم راحیل سے ایک کلو 300 گرام ہیروئن برآمد کی۔ صدر بیرونی پولیس نے ملزم عبداللہ سے ایک کلو 600 گرام چرس برآمد کی، تھانہ سٹی پولیس نے ملزم عرفان سے ایک کلو 520 گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے ملزم عثمان سے 550 گرام چرس برآمد کی،
تھانہ سٹی پولیس نے ملزم عمران سے ایک پستول 30 بور، صادق آباد پولیس نے ملزم قاموس اکبر سے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم حنیف گل سے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ندیم سے چھری، واہ کینٹ پولیس نے ملزم شفاقت سے ایک رائفل 12 بور،چکری پولیس نے ملزم سعید اقبال سے ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لی۔