بھکر۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہیلتھ کئیر سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینٹل کلینک،پتھالوجی لیب،بلڈ بنک اور نرسری وارڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کے ممبران بھی موجو د تھے۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ہیلتھ کئیر سسٹم کی کار کردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وراڈز میں مریضوں کی عیادت بھی کی اور انکو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا موقع پر جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ہیلتھ کئیر سسٹم کی اس بہترین کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔