گلگت بلتستان، کشمیر ، خیبر پختونخوا، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی و جنوب مشرقی بلوچستان اور بالائی و جنوب مشرقی سندھ میں بارش کا امکان

155
Meteorology Department

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):گلگت بلتستان، کشمیر ، خیبر پختونخوا، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی /جنوب مشرقی بلوچستان اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا جبکہ کشمیر، بالائی / وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 46، گڑھی دوپٹہ 4، مظفر آباد (سٹی، ایئر پورٹ 3)، کوٹلی ایک، مری 33، اٹک 25، اسلام آباد (ایئرپورٹ 23، گولڑہ 16، سیدپور 6، بوکڑہ ایک)، لاہور (ایئر پورٹ 7، سٹی 6)، منگلہ 6، جہلم 5، راولپنڈی (کچہری ایک) پٹن 23، کاکول 8، چراٹ 7، بالاکوٹ، مالم جبہ 3، کالام، پاراچنار، سیدو شریف، میرکھانی، پشاور (ایئر پورٹ) 2، سٹی ایک)، باچا خان (ایئر پورٹ) ایک، قلات 13، بارکھان 8، بگروٹ 10، استور 5، گلگت 3، گوپس 2 اور بونجی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نو کنڈی، سبی میں درجہ حرارت 41، بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان اور تربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔