راولپنڈی، مختلف تھانوں کی حدود میں اقدام قتل،زیادتی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث اشتہاری سمیت 08 ملزمان گرفتار

100
6 arrested
6 arrested

راولپنڈی۔3ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل،زیادتی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث اشتہاری سمیت 08ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے17 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم بابر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم بابر نے پیچ کس کے وار کر کے مقتول جواد کو قتل کیا تھا،واقعہ سابقہ لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا،واقعہ کا مقدمہ رواں سال جون میں تھانہ جاتلی میں درج کیا تھا، اشتہاری مجرم واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا، جاتلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم حسنات کو گرفتار کرلیا، ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر ٹوکے کے وار سے ہمایوں ارشد اور اسرار حسین کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ 02 روز قبل تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا۔ بنی پولیس نے ملزم مسعود احمد سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم ظہور الرحمن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم حضرت ولی سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم عنصر سے خنجر، ملزم عظمت سے 10 لیٹر شراب، نصیرآباد پولیس نے ملزم ریجان سے 10 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے ۔