سرگودھابورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

120
Board of Intermediate and Secondary Education Sargodha
Board of Intermediate and Secondary Education Sargodha

سرگودھا۔4ستمبر (اے پی پی):سرگودھابورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔امتحان کے لیے کل 53 ہزار 507 امیدواروں نے داخلہ فارم جمع کروائے،جن میں سے 52 ہزار 475 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا،35 ہزار 656 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 67.97 فیصد رہا۔

امتحان میں 41 ہزار 36 ریگولر امیدواروں نے شرکت کی، 30 ہزار 397 کامیاب ہوئے،تناسب 74.07 فیصد رہاامتحان میں 11 ہزار 421 پرائیویٹ امیدواروں نے حصہ لیا، 5 ہزار 259 کامیاب ہوئے، تناسب 46.05 فیصد رہا۔امتحان میں 23 ہزار 614 طلبانے حصہ لیا 13 ہزار 957 کامیاب ہوئے تناسب 59.10 فیصد رہا۔امتحان میں 28 ہزار 843 طالبات نے حصہ لیا 21 ہزار 699 کامیاب ہوئیں، تناسب 75.23فیصد رہا۔