بھکر۔۔ 04 ستمبر (اے پی پی):7 ستمبر مینار پاکستان لاہور میں ہونے والی گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس اس ملک میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی جس میں عاشقان مصطفیٰ بھرپور شرکت کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عبدالمجید خنانخیل نے اپنے بیان میں کیا ۔اُن کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر وہ تاریخی دن ہے جس میں علماء کرام، عوام الناس کی کاوشوں سے اور تحریک ختم نبوت کے اکابرین کی محنتوں سے پاکستان کی قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا اور اس فیصلہ کے 50 سال پورے ہونے پر مینار پاکستان میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں ضلع بھر سے بھرپور طور پر عوام الناس کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ ختم نبوت کانفرنس سے مولانا فضل الرحمٰن, مولانا مفتی تقی عثمانی، مولانا ناصر الدین خاکوانی اور ملک بھر کے دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء سیاسی و سماجی قائدین اور ختم نبوت کے ذمہ داران خطاب کریں گے