اٹک پولیس کی ڈرگ سمگلرز کے خلاف کارروائیاں، 3 کلو سے زائد چرس، 150 گرام ہیرئن اور 10 لیٹر شراب برآمد

174
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

اٹک۔ 04 ستمبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے ڈرگ سمگلرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر سے 3 کلو سے زائد چرس، 150 گرام ہیرؤن اور 10 لیٹر شراب برآمد کر کے 3 ڈرگ ڈیلرز گرفتار کر لئے۔ اٹک پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش مسعود اختر عرف سودا ولد سبحان خان سکنہ پتھر گڑھ کے قبضہ سے 2 کلو چرس اور 150 گرام ہیرؤن برآمد کر لی ۔

دوسری جانب تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے منشیات کے سوداگر محمد عمیر حسین ولد مظفر خان سکنہ پنڈیگھیب کی تلاشی لینے پر 1400 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایک اور کاروائی میں تھانہ فتح جنگ پولیس کی ٹیم نے شراب سپلائر نصیر احمد ولد محمد یوسف ساکن کوہاٹ روڈ فتح جنگ کی پڑتال کرنے پر 10 لیٹر شراب برآمد کر کے اٹک پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ہر سہہ کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔