اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہاہے کہ ایم – پاکس کی وباء سے نمٹنے پختہ عزم کر رکھا ہے ، ایئرپورٹس پر سکریننگ اور سرویلنس کا نظام بہت موثر اور مضبوط ہے ،وفاق اور صوبے ملکر صورتحال پر نظر رکھے ہوے ہیں اور ضروری اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں۔ترجمان وزارت صحت کے جاری بیان کے مطابق کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو ایم-پاکس کی موجودہ صورت حال پر این سی او سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب ڈی جی ہیلتھ ،صوبائی وزیر صحت پرائمری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران ، این آئی ایچ کے ماہرین بارڈر ہیلتھ سروسز اور صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بڑی باریک بینی سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ،ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز نے ائیر پورٹس اور بارڈرز پر جاری اقدامات بارے آگاہ کیا ۔ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہاکہ حالیہ منکی پاکس پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے بعد مسافروں کی سخت سکریننگ کی جارہی ہے ،حالیہ ایم- پاکس ایمرجنسی کے بعد ابھی تک چار کیسز رپورٹ ہوے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر مختار بھرتھ نے جاری سرویلینس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ تمام ایئرپورٹس پر بارڈر ہیلتھ سرویلینس کی ٹیمیں بڑی محنت اور مستعدی سے کام کررہی ہیں ،ایم۔پاکس سے بچاؤ کیلیے وفاق اور صوبوں کی ٹیمیں دن رات کام کررہی ہیں ان کا کارکردگی شاندار ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے صورتحال تسلی بخش ہے ،عوام کو منکی پاکس سے بچاؤ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ر ہے ہیں ،ائئرپورٹس اور انٹری پوانٹس پر ہیلتھ اور نان ہیلتھ ورکرز کو کو تربیت بھی دی جارہی ہے ،ایئرپورٹس اینڈ بارڈرز پر ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی ایکوپمنٹ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایاہے ۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہاکہ وائرس کی تشخیص کے لئے ملک بھر میں لیبارٹریز مختص ہیں ،ملک بھر میں آئسولیشن کے لئے ہسپتال مختص کردئیے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔