ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ

142
Gold prices rise
Gold prices rise

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,200 روپے کی کمی کے بعد 224,194 روپے سے کم ہو کر 222,994 روپے ہوگئی ،10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 205,511 روپے سے کم ہو کر 204,411 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کم ہو کر 2,900 روپے ہو گئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے کمی کے بعد 2,486 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,498 ڈالر سے کم ہو کر 2,481 ڈالر ہو گئی۔